37 لاکھ ڈالر مالیت کی ویکسینز ضائع

02 مارچ 2015
متعلقہ اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ انکوائری بھی کی جائے گی،حکام—اے پی فائل فوٹو۔
متعلقہ اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ انکوائری بھی کی جائے گی،حکام—اے پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان نے عطیہ کی گئی بچوں کو مہلک امراض سے بچانے والی 37 لاکھ ڈالر مالیت کی ویکسینز ضائع کردیں۔

سائرہ افضل تراڑ نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ہم نے متعلقہ افسران کو معطل کردیا ہے جبکہ اس سلسلے میں انکوائری کی جارہی ہے۔

حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر ثقلین احمد گیلانی نے بتایا کہ شاید جینیریٹرز کی خرابی کے باعث یہ مسئلہ پیش آیا تاہم انکوائری کے بعد ہی صورت حال واضح ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 37 لاکھ ڈالر ملیت کی 13 ملین ڈوسزضائع ہوچکی ہیں جنہیں یونیسیف نے عطیہ کیا تھا۔

یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 10 میں سے ایک بچہ اپنی پانچویں سالگرہ سے قبل ہی انتقال کرجاتا ہے جبکہ زیادہ تر بچے باآسانی علاج ہوجانے والی بیماریوں کے باعث ہلاک ہوتے ہیں۔

گزشتہ سال ایک بین الاقوامی ایجنسی نے حکومت کی جانب سے پولیو مینیجمنٹ کو 'تباہ کن' قرار دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں