اسلام آباد: ایوان بالا نے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف ترمیمی بل دوہزار چودہ منظور کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل کےخلاف ترمیمی بل دوہزار چودہ منظور کیاگیا۔

بل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر صغریٰ امام نے ایوان میں پیش کیا۔

بل میں بتایا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر ہرسال سینکڑوں افراد کی جانیں لےلی جاتی ہیں۔

بل کے مطابق دوہزار آٹھ سے دوہزار بارہ کے درمیان پچیس سو پچھہتر خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ۔

اجلاس میں قانون شہادت آرڈرانیس سو چوراسی، نجکاری کمیشن قوانین ترمیمی بل دو ہزار چودہ اور زنا بالجبر ترمیمی بل بھی سینیٹ میں پیش کیا گیا ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں