کسینو تنازع: معین کی معافی پر معاملہ ختم کرنیکا اعلان

03 مارچ 2015
معین خان ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل کرائسٹ چرچ کے کسینو گئے تھے۔ فائل فوٹو اے پی
معین خان ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل کرائسٹ چرچ کے کسینو گئے تھے۔ فائل فوٹو اے پی

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے کسینو تنازع پر چیف سلیکٹر معین خان کی جانب سے رسمی طور پر معافی مانگنے کے بعد انہیں معاف کر کے معاملہ ختم کر دیا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ پی سی بی کی تحقیقات کی ثابت ہو گیا کہ معین خان خان کا بیان سچ تھا اور نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دوستوں کے ساتھ کسینو میں کھانا کھانے گئے تھے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ معین خان سے ملاقات میں ان سے کسینو جانے کے معاملے پر وضاحت طلب کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ معین نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے میچ سے قبل کسینو جانا کسی طور مناسب نہیں تھا تاہم وہ اس بات پر مصر تھے کہ وہ وہاں کھانا کھانے گئے تھے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

شہریار نے مزید کہا کہ معین نے تسلیم کیا کہ کسینو کھانا کھانے کے لیے صحیح جگہ نہیں تھی اور اس پر معافی بھی مانگی، اس لیے یہ معاملہ اب ختم کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 43 سالہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز کو ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ بھیجنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

شہریار خان نے کہا کہ معین خان اب واپس آسٹریلیا نہیں جائیں گے لیکن وہ یف سلیکٹر کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد معین کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں روایتی حریف ہندوستان کے ہاتھوں 76 اور پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف 150 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ابتدائی دونوں میچوں میں شکستوں کے بعد تیسرے میچ میں مصباح الحق الیون نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے میں 20 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اولین فتح اپنے نام کی تھی۔

تبصرے (3) بند ہیں

Shahid Bhatti Mar 03, 2015 03:11pm
Ye sara system he khrab hy in sub ko cricket sy nikala jay chairman sy leakr malshyia tak sub khrab hean Najam sathi be drama baz hy sub ko cricket ground tak be na jany dia jay
Noorul bashar khan Mar 03, 2015 06:38pm
Tik kiya,insan ha.ghlti to hoti ha na.
Sharminda Mar 04, 2015 10:22am
Shahriyar khan has proven that he is the most suitable candidate for Chief Justice. Specially for politician's corruption cases. Very soon he will get appointment letter by Mian sahab with Zaradari's endorsement.