ممبئی: ہندوستانی صدر پرناب مکھرجی کی جانب سے ایک بل پر دستخط کے بعد ریاست مہاراشترا میں بیل کے گوشت کی قربانی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں پہلے ہی گائے کے گوشت کی قربانی پر پابندی عائد ہے جبکہ اس بل کو 1995 میں مہاراشترا کی اسمبلی میں منظور کیا گیا تھا جو اب صدر کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے۔

اس سے قبل بیلوں کی قربانی پر ایک سرٹیفیکٹ کے بعد اجازت مل جاتی تھی۔ تاہم بھینسوں کی قربانی ابھی بھی کی جاسکتی ہے۔

گوشت کے تاجروں کا کہنا ہے کہ قانون کی وجہ سے ہزاروں افراد کا روزگار ختم ہوجائے گا جبکہ دوسرے قسم کے گوشت کی مانگ بڑھ جائے گی اور مہنگے ہوجائیں گے۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سال تک جیل کی سزا دی جاسکتی ہے جبکہ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کی جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

hamid ali tabussam Mar 05, 2015 09:02pm
it is very sad