'پاکستان سیمی فائنل نہیں کھیلے گا'

03 مارچ 2015
کچھ پاکستانی کھلاڑی ابھی بھی 'سوئے' ہوئے ہیں اور انہیں اب ٹورنامنٹ میں جاگنے کی ضرورت ہے، برائن لارا—اے ایف پی فائل فوٹو۔
کچھ پاکستانی کھلاڑی ابھی بھی 'سوئے' ہوئے ہیں اور انہیں اب ٹورنامنٹ میں جاگنے کی ضرورت ہے، برائن لارا—اے ایف پی فائل فوٹو۔

سابق ویسٹ انڈین بلے کپتان برائن لارا نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں کہا ہے کہ اگر گرین شرٹس کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو بھی گئے تب بھی سیمی فائنل تک نہیں پہنچ پائیں گے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا: 'یہ پاکستانی ٹیم مخالف کے دل میں خوف پیدا نہیں کرے گی۔ اگر وہ کوارٹر فائنل تک پہنچ بھی گئے تو یقیناً سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکیں گے۔'

برائن لارا نے پاکستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی ابھی بھی 'سوئے' ہوئے ہیں اور انہیں اب ٹورنامنٹ میں جاگنے کی ضرورت ہے۔

1992 اور موجودہ ٹیم میں مماثلت کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیم میں متعدد میچ ونرز تھے اور عمران خان ایک متاثر کن کپتان تھے۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ آئرلینڈ کے پاکستان کے خلاف میچ میں جیت کے امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ 2007 کے عالمی کپ میں آئرلینڈ نے پہلے ہی راؤنڈ میں پاکستان کو ہراکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں