ایران کا نیوکلیئر پروگرام دنیا بھر کیلئے خطرہ، اسرائیلی وزیراعظم

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2015
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو—اے ایف پی فوٹو۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو—اے ایف پی فوٹو۔

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کے روز خبردار کیا کہ ایران مشرق وسطیٰ کو 'محکوم بنانے اور دہشت زدہ' کرنے میں مصروف ہے جبکہ اس کے نیوکلیئر پروگرام سے ساری دنیا کو خطرہ ہے۔

امریکی کانگریس سے اپنی مشترکہ ملاقات کے بعد تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بنیادی منشور میں جہاد جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں ملک تباہ ہورہے ہیں۔

انہوں نے امریکا اور صدر باراک اوباما کا اسرائیل کی مدد کرنے پر شکر ادا کرے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ایران سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں کانگریس کو دی گئی اپنی تقریر کا دفاع کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ اسے سیاسی نوعیت کا سمجھا جارہا ہے—اے ایف پی، اے پی۔

تبصرے (0) بند ہیں