مصر: 3000 ہزار سال قدیم مقبرہ دریافت

04 مارچ 2015
مصری حکام کی جانب سے جاری کی گئی مقبرہ کی ایک تصویر۔ — اے ایف پی
مصری حکام کی جانب سے جاری کی گئی مقبرہ کی ایک تصویر۔ — اے ایف پی

قاہرہ: امریکی ماہرین نے مصر میں 3000 ہزارسالہ قدیم ایک مقبرہ دریافت کیا ہے۔

مصر کی وزارت آثارِ قدیمہ نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ انتہائی خوبصورت اور رنگا رنگ دیواروں سے مزین مقبرہ دیوتا 'امون' کے مندر کی حفاظت پر معمورایک بڑی شخصیت' امین ہوتپ' کا ہے۔

بیان کے مطابق، جنوبی شہر لگزور میں برآمد ہونے والا یہ مقبرہ مصر کے سب سے مشہور 18ویں شاہی دور کی New Kingdomزمانے کا ہے۔

وزیر آثار قدیمہ ممدوع الدماتی نے بتایا کہ مقبرہ کی دیواریں شوخ رنگوں سے بنے حیران کن مناظر سے مزین ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دیواروں پر بنے مناظر مقبرہ کے مالک ، ان کی بیوی اور روزمرہ کے معمولات مثلاً شکار پر مبنی ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ مقبرہ امریکن ریسرچ سینٹر کی ٹیم نے دریافت کیا ، تاہم اس دریافت کی کو ئی تاریخ نہیں بتائی گئی۔ اے پی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں