ہاشم آملا کے نام ایک اور ریکارڈ

04 مارچ 2015
ہاشم آملا نے آئرلینڈ کے خلاف 159 رنز کی اننگ کھیلی۔ فوٹو اے ایف پی
ہاشم آملا نے آئرلینڈ کے خلاف 159 رنز کی اننگ کھیلی۔ فوٹو اے ایف پی

کینبرا: پروٹیز اوپنر ہاشم آملا نے سب سے کم ون ڈے میچز میں 20 سنچریاں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ اعزاز ہندوستانی کھلاڑی ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 133 میچ میں 20 سینچریاں مکمل کی تھیں لیکن اسٹار اوپنر ہاشم آملا نے 108 اننگز میں 20 سنچریاں مکمل کر کے یہ اعزاز کوہلی سے چھین لیا۔

واضح رہے کہ یہ ریکارڈ گزشتہ روز کینیبرا میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہاشم آملہ نے 159 رنز اسکور کر کے اپنے نام کیا تھا۔ جو کہ یہ ان کے کیریئر کا بہترین اسکور بھی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان کے سابق اوپنر سعید انور اور جنوبی افریقی کپتان واسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی 20، 20 سینچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

یاد رہے کہ ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ ہندوستان کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔

ٹنڈولکر 49 سینچریوں کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا کے بہترین کپتان و بلے باز رِکی پونٹنگ 30 سنچریاں بنا کر دوسرے جبکہ سری لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں