'پنجاب میں 147 مدارس کو بیرونی فنڈنگ'

اپ ڈیٹ 04 مارچ 2015
پنجاب پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں بیرونی امداد سے چلنے والے مداد کی تعداد 147 ہے — فائل فوٹو
پنجاب پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں بیرونی امداد سے چلنے والے مداد کی تعداد 147 ہے — فائل فوٹو

اسلام آباد: آئی جی پنجاب مصطفیٰ سوکھرا کا کہنا ہے کہ صوبے میں بیرونی ممالک کی امداد سے چلنے والے مدارس کی تعداد 147 ہے۔

اس سے قبل آئی جی پنجاب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قوانین و انصاف کو اپنے تحریری جواب میں کہا تھا کہ پنجاب میں بیرونی امداد سے چلنے والے مدارس موجود نہیں ہے، جس پر کیمٹی نے حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

کمیٹی کے بدھ یعنی آج ہونے والے اجلاس میں آئی جی پینجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس وفاقی حکومت کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں کررہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ وفاقی وزارت داخلہ مدارس کے سربراہان کی مدد سے صوبے بھر کے تمام غیر رجسٹر مدارس کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: 'غیر قانونی طریقوں' سے آنے والی رقوم کی چھان بین ہوگی: دفترخارجہ

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضلع ڈی جی خان کے علاقے رجہان جمالی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران نفرت پھیلانے میں ملوث مدارس کو سیل بھی کیا ہے۔

آئی جی نے کہا کہ پولیس صوبے بھر میں موجود تمام مدارس کی نگرانی کررہی ہے۔

کیمٹی کے ممبران نے اس موقع پر پنجاب پولیس کے سربراہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ صوبے بھر میں مدارس کی رجسٹریشن اور ان کی بیرونی ممالک سے ہونے والی امداد کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جانے والی سفارشات پر فوری عمل درآمد کروائیں۔

تبصرے (0) بند ہیں