ورلڈکپ: افغانستان کو 275 رنز سے شکست

04 مارچ 2015
آسٹریلیا کی جانب سے 417 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی — اے پی فوٹو
آسٹریلیا کی جانب سے 417 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی — اے پی فوٹو

آئی سی سی ورلڈکپ میں گروپ بی کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز سے شکست دینے کے ساتھ ساتھ دو نئے ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔

کینگروز نے افغانستان کےخلاف میچ میں پہلے 417 رنز بنا کر ورلڈکپ اننگز میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا ریکارڈ بنایا اور بعد ازاں افغانستان کو 142 رنز پر آؤٹ کرکے عالمی کپ میں سب سے بڑی فتح کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

آسٹریلوی شہر پرتھ کے واکاگراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلوی بیٹسمیوں نے افغان باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکتوں کے نقصان پر 417 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنایا۔

ڈیوڈ وارنر نے 178 رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی جس میں پانچ چھکےاور19 چوکےشامل تھے

اسٹیون اسمتھ نے بھی 95 رنزکی اننگزکھیلیی مگر بدقسمتی سے وہ سنچری مکمل نہ کرسکے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین گلین میکس ویل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پرسات چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 88 رنز بناڈالے۔

آسٹریلیا نے 417 رنز بنا کرورلڈ کپ میں سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دینےکا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستان کے پاس تھاجس نے2007 کےمیگاایونٹ میں برمودا کےخلاف 413 رنزبنائے تھے۔ افغانستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا اسکی ناتجربہ کار بیٹنگ لائن بڑے ہدف کا دباؤ برداشت نہ کرسکی اور اسکی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی چلی گئیں۔

کینگروز نے 142 رنزپر افغانستان کی پوری ٹیم کو پویلین روانہ کرکے 275 رنز سے فتح حاصل کرلی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Mar 04, 2015 10:52pm
اس مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ مزا نہیں ایک دو کو چھوڑ کر باقی تمام مقابلے ایک طرفہ ھوئے ھیں ایک ٹیم 300 رنز بناتی ھے تو مدمقابل 150 رنز بمشکل بناپاتی ھے کرکٹ بیٹگ باؤلرز کا کھیل ھے لیکن اس بلے حاوی ھیں باؤلر بیچارے دفاعی پوزیشن میں ھیں جوکہ کھیل کے ناانصافی ھے جان بوجھ کر ایسے میدان بنائے گئے ھیں جہاں بلا باری ھے اور باؤلر نیچے ھے آئی سی سی کو کھیل میں توازن پیدا کرنے تبدیلیاں کرنی ھوگی تماش بین کرکٹ دیکھنے اتے ھیں صرف بیٹنگ نہیں