ورلڈ کپ میں 25 ٹیموں کی تجویز

05 مارچ 2015
ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹیموں کی تعداد کم کرنے کے بجائے کرکٹ کو وسعت دینے کے بارے میں سوچے —۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹیموں کی تعداد کم کرنے کے بجائے کرکٹ کو وسعت دینے کے بارے میں سوچے —۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

سڈنی: ہندوستان کے اسٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ایسوسی ایٹ ٹیموں کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے جس کے تحت آنے والے ورلڈ کپ 2019 میں ٹیموں کی تعداد کم کرکے 10 تک محدود کرنے کی تجو یز پیش کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں ورلڈ کپ سفیر کی حیثیت سے موجود ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹیموں کی تعداد کم کرنے کے بجائے کرکٹ کو وسعت دینے کے بارے میں سوچے ۔

میرے نزدیک آئندہ ورلڈ کپ میں 25 ٹیموں کی شمولیت کھیل کے لیے ایک بہتر قدم ہوگا'۔ '

انہوں نے مزید کہا کہ مکمل رکن ممالک اپنی اے ٹیموں کے ساتھ ایسوسی ایٹ ٹیموں کو بھی کھیلنے کے مواقع فراہم کریں تاکہ چھوٹی ٹیموں کے حوصلے بُلند ہو سکیں۔

سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی کی پیش کردہ تجویز پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے اتفاق نہیں کرتے بلکہ ان کی خواہش ہے کہ کرکٹ کا کھیل پوری دنیا میں پھیل جائے۔

لٹل ماسٹر کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ جیسی دیگر چھوٹی ٹیمیں ہر ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کرتی ہیں۔ اگر ان ٹیموں کو موثر پلیٹ فراہم کیا جائے تو وہ اچھی کردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں