پاکستان، جنوبی افریقہ میچ میں بارش کی پشگوئی

05 مارچ 2015
بارش کی صورت میں دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ حاصل کریں گی—رائٹرز فائل فوٹو۔
بارش کی صورت میں دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ حاصل کریں گی—رائٹرز فائل فوٹو۔

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ والے دن آکلینڈ میں بارش کی پشگوئی کی ہے۔

جنوبی افریقہ کی موجودہ فارم دیکھتے ہوئے یہ کہنا ٖغلط نہ ہوگا کہ اگر یہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوتا ہے تو پاکستان باخوشی ایک پوائنٹ وصول کرلے گا۔

ٹورنامنٹ کے فیورٹس میں سے ایک جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ دو میچوں میں 400 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں اور میچ 200 سے زائد کے مارجن سے جیتا۔

اس سے قبل آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

جنوبی افریقی کوچ رسل ڈومنگو نے کہا کہ ان کے اسکواڈ کو پاکستان کے خلاف تیار رہنا ہوگا۔ 'ہم جانتے ہیں کہ ان کے دن وہ کسی کو بھی ہراسکتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ہمیں مخالف ٹیم کی صلاحیتوں کا احترام کرنا ہوگا اور کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھ سکتے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ ہفتے کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں