دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک امریکی نژاد شخص کو فیس بک پر کمنٹس کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ کمنٹس انہوں نے اس وقت پوسٹ کیے تھے جب وہ امریکہ میں مقیم تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایک فلوریڈا میں قیام کے دوران ہیلی کاپٹر میکینک ریان پیٹ نے گلوبل ایرو اسپیس لاجسٹك کمپنی میں اپنے آجر سیسک ليو سے ہونے والی بحث کے بعد فیس بک پر یہ کمنٹس پوسٹ کیے تھے۔

فلوریڈا سے ابو ظہبی پر آنے کے بعد انہیں ملک کے سخت سائبر قانون توڑنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

اس معاملے کی قانونی کارروائی 17 مارچ کو شروع ہونی ہے اور مجرم قرار دیے جانے پر انہیں پانچ سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں ریان پیٹ کا اس کمپنی سے جھگڑا ہوا تھا، جب انہوں نے طویل عرصے سے پیٹھ کی چوٹ کے علاج کے لیے چھٹی میں اضافے کی درخواست کی تھی۔ کمپنی نے ان کی چھٹی بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔

اس کے بعد ریان پیٹ نے اپنے فیس بک پیج پر ابو ظہبی کی اس کمپنی پر اپنا غصہ نکالا۔ اپنی پوسٹ میں پیٹ نے اس کمپنی کو ’پیٹھ میں چھرا گھونپنے‘ والی قرار دیا تھا اور اس کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو بھی اس سے خبردار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی بھی شکایت کی تھی اور اس خطے کے لوگوں کے خلاف نسلی تعصب پر مبنی تبصرے بھی کی.

وہ ابو ظہبی اپنا استعفی دینے کے لئے واپس آئے تھے، ان کو ابو ظہبی پہنچتے ہی پولیس اسٹیشن جانے کے لیے کہا گیا۔ وہاں انہیں فیس بک پیج دکھائے گئے اور بتایا گیا کہ ان کے آجر نے ان کے خلاف سائبر قانون توڑنے کے الزام عائد کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں یہ قانون 2012 میں نافذ کیا گیا تھا جس کے مطابق کسی شخص یا ادارے کی تحقیر کرنا یا مذاق اڑانا ایک جرم ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں