کترینہ اور رنبیر کی شادی کی 'دوبارہ' افواہیں

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2015
کترینہ کیف اور رنبیر کپور فلم "راج نیتی" کے ایک سین کے دوران—۔فوٹو/ اوپن سورس میڈیا
کترینہ کیف اور رنبیر کپور فلم "راج نیتی" کے ایک سین کے دوران—۔فوٹو/ اوپن سورس میڈیا

کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان قربت کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں اور دونوں کی منگنی یا شادی کے چرچے بھی ہوتے ہی رہتے ہیں۔

رنبیر کپور اس سے قبل ان خبروں کی تردید کرچکے ہیں تاہم اب ان افواہوں کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے۔

ہندوستان کےمقامی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کترینہ کیف شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انھوں نے اپنی سائن کردہ تین فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے، جبکہ اداکارہ اپنی سائن کردہ فلموں کا معاوضہ واپس کرنے پر بھی آمادہ ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:رنبیر اور کترینہ کی منگنی؟

رپورٹ کے مطابق فلم 'فتور' کی شوٹنگ میں مصروف بولی ووڈ کی باربی ڈول نے مزید فلموں میں کام کرنے کی پیش کشیں قبول کرنے سے بھی معذرت کرلی ہے ۔

انہی باتوں کی وجہ سے ہندوستانی میڈیا میں 'دال میں کچھ کالا ہے' کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کترینہ اپنی مصروفیات سے چھٹکارا حاصل کرکے رنبیر کے ساتھ شادی کی بھرپور تیاریاں کرنا چاہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے فلمسازوں سے معذرت کرلی ہے۔

فی الوقت کترینہ تین فلموں میں کام کررہی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں