متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی وہاب ریاض نے یو اے ای کے فاسٹ باولر منجولا گروگے کے خلاف بال کو باؤنڈری کے پار لگایا۔

اس چھکے نے صرف پاکستانی ٹیم کے مجموعے میں ہی اضافہ نہیں کیا بلکہ ایک اور ایک پاکستانی کو کروڑ پتی بھی بنادیا۔

ورلڈ کپ میں ایک ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ گراؤنڈ پر موجود جس بھی شخص نے نارنجی رنگ کی جرسی پہنی ہوئی ہو گی اور اس نے اگر کیچ ایک ہاتھ سے پکڑ لیا تو اسے ایک ملین ڈالر جیتنے والوں میں شامل کر دیا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کے مداح سجاد احمد نے کیچ پکڑنے اور انعام حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس انعامی رقم کو بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں