لاہور: جلائے گئے دوسرے شخص کی بھی شناخت ہوگئی

17 مارچ 2015
بابر نعمان سرگودھا کا رہائشی تھا اور کام کے سلسلے میں لاہور آیا تھا۔ ڈان نیوز اسکرین گریب۔
بابر نعمان سرگودھا کا رہائشی تھا اور کام کے سلسلے میں لاہور آیا تھا۔ ڈان نیوز اسکرین گریب۔

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو گرجا گھروں میں خود کش حملوں کے بعد زندہ جلائے گئے دوسرے شخص کی بھی شناخت ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق تشدد کے بعد نذر آتش کیا گیا شخص بابر نعمان سرگودھا کا رہائشی تھا اور کام کے سلسلے میں لاہور آیا تھا۔

اس سے قبل جلائے گئے پہلے شخص محمد نعیم کے قتل کے کیخلاف مقدمہ بھائی محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: مظاہرین کے ہاتھوں جلایا گیا شخص 'نعیم' تھا

سلیم کی جانب سے اپنے بھائی کی تصویر بھی درخواست کے ساتھ پولیس کو جمع کروائی گئی تھی اور دعویٰ کیا کہ نعیم شیشہ کاٹنے کا کام کرتا تھا اور احتجاج کے دوران مشتعل افراد کے ہتھے چڑھ گیا۔

دو روز قبل گرجا گھروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے دو افراد کو تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد جلا دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں