لارا، وہاب کا جرمانہ بھرنے کو تیار

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2015
وہاب پر جرمانے کا فیصلے  'احمقانہ' ہے، لارا —  فائل فوٹو
وہاب پر جرمانے کا فیصلے 'احمقانہ' ہے، لارا — فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر برائن لارا نے آئی سی سی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاب ریاض پر جرمانہ کرنا 'مضحکہ خیز' فیصلہ ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم کو تو شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر وہاب ریاض کی بہترین باؤلنگ نے دنیائے کرکٹ کو ان گرویدہ بنا دیا اور شاید ہی کوئی ایسا بڑا کھلاڑی تھا جس نے وہاب کی تعریف نہ کی ہو۔

باؤلنگ کے دوران وہاب ریاض اور آسٹریلین بلے باز شین واٹسن کے درمیان اشاروں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔

`

`

برائن لارا نے اس فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ وہاب کو جرمانہ نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

ایک انٹرویو میں لارا نے کہا کہ وہ وہاب کی جگہ آئی سی سی کو جرمانہ بھرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاب نے کوئی بھی غلط بات یا جملہ ادا نہیں کیا صرف اپنے جوش اور باؤلنگ کے ذریعے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی۔

ٹوئٹس کا تبادلہ

وہاب کی طوفانی باؤلنگ کاسامنا کرنے والے شین واٹسن نےٹوئٹر پر لکھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہاب کی باؤلنگ پر زخمی نہیں ہوئے۔

وہاب نے بھی جوابی ٹوئٹ میں شین واٹسن کےکھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میچ میں بہت مزہ آیا۔ وہاب نے سیمی فائنل کے لئے شین واٹسن کو نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد ارشد قریشی Mar 22, 2015 10:27pm
بہت اچھا لگا جو بھی تھا وہ میچ اور گراونڈ کے حد تک ہی رہا دونوں کھلاڑیوں کے جذبات قابل ستائش ہیں