ہندوستانی ہیروز کو خراج عقیدت مذاق بن گیا

23 مارچ 2015
چندی گڑھ کی شہری انتظامیہ کی جانب سے بنایا گیا ہورڈنگ۔ تصویر بشکریہ سیاست ڈاٹ پی کے
چندی گڑھ کی شہری انتظامیہ کی جانب سے بنایا گیا ہورڈنگ۔ تصویر بشکریہ سیاست ڈاٹ پی کے

چندی گڑھ: ہندوستانی شہر چندی گڑھ میں انتظامیہ نے اس وقت اپنے ہی ہیروز اور فوج کا مذاق بنا دیا جب انہوں نے ملک کے لیے قربانی دینے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لگائے گئے ہورڈنگ میں امریکی فوجیوں کی تصویر لگا دی۔

ہندوستانی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ ہورڈنگ مقامی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام کے لیے بنایا گیا تھا جس میں شہر کی میئر پونم شرما اور سینئر فوجی افسر لیفٹننٹ جنرل کے جے سنگھ نے شرکت کرنی تھی۔

23 مارچ کو آزادی ہند کے مشہور ہیروز بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی برسی ہوتی ہے۔

اس ہورڈنگ میں تین فوجیوں کو محاذ پر تیار دکھایا گیا جن کی وردیوں پر امریکی جھنڈا لگا ہوا ہے جبکہ عقب میں ہندوستان کا جھنڈا اور فوج کا لوگو لگایا گیا ہے۔

اس حوالے سے جب میئر پونم شرما سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرائیں گی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ستیا پال جین نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے، ہم یہ دن اپنے ان ’شہدا‘ کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منا رہے ہیں جن کی بدولت ہم نے آزادی حاصل کی، حکام کو اس حوالے سے محتاط رہنا چاہیے تھا۔

تبصرے (3) بند ہیں

sana Mar 24, 2015 04:25am
انڈیاشروع سے ہی میڈیا کے ذریعے سے دنیا کو بےو قوف بنانے کی کوشش کر تا رہا ہے جیسے ڈراموں اور فلموں میں سب اچھا دیکھ رہا ہوتا ہے- مگرہر جگہ فوٹو شاپ نہیں چلتا!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
Yusuf Awan Mar 24, 2015 11:02am
well said @sana!
Ms Lashari Mar 25, 2015 11:19am
hahaha just perfect In fact its not a mistake but its intentional i think. Guys just let them depending on others to defend their territory.