کوئی خوشی سے نہال، کوئی غم سے نڈھال

24 مارچ 2015

نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کو سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد چاروکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈکپ کےفائنل میں پہنچ گیا ہے۔

گرانٹ ایلیٹ فاتح ٹیم کے ہیرو رہے جنہوں نے 73 گیندوں پر ناقابل شکست 84 رنز بنائے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس موقع پر جہاں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی خوشی سے نہال نظر آئے، وہیں شکست سے دوچار ٹیم جنوبی افریقا کے کھلاڑی غم سے نڈھال نظر آئے اور ورلڈ کپ فائنل تک نہ پہنچنے کا غم ان کے چہروں پر صاف نظر آیا۔

اس حوالے سے ملاحظہ کیجیے کچھ تصویری جھلکیاں ۔

فتح کے بعد نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ اور ڈینیئل وٹوری خوشی سے نعرے لگاتے ہوئے، جبکہ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین کو بھی برابر میں افسردہ کیفیت میں دیکھا جا سکتا ہے—۔فوٹو/ اے پی

نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے والا تاریخی چھکا لگاتے ہوئے—۔فوٹو/ رائٹرز

پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد گرانٹ ایلیٹ کا ایک انداز—۔فوٹو/ رائٹرز

تاریخی چھکا لگا کر ورلڈ کپ سیمی فائنل جتوانے والے نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ اپنے ساتھی ڈینیئل وٹوری سے گلے ملتے ہوئے، جبکہ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پچ پر چت لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز

نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین سے ہاتھ ملاتے ہیوئے—۔فوٹو/ رائٹرز

فتح کے بعد نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ، جنوبی افریقا کے باؤلر ڈیل اسٹین کو گلے لگا کر تسلی دے رہے ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز

نیوزنی لینڈ کے کھلاڑی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے—فوٹو/ رائٹرز

جنوبی افریقا کے عمران طاہر نے نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد اپنی ٹوپی سے منہ چھپا لیا—۔فوٹو/ رائٹرز

جنوبی افریقا کے وائن پارنیل ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اپنے ساتھی مورن مورکل کو تسلی دیتے ہوئے—۔فوٹو/ اے پی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد جنوبی افریقا کے کھلاڑی مورن مورکل کی آنکھیں نم ہوگئیں—۔فوٹو/ اے پی

جنوبی افریقا کے باؤلر ڈیل اسٹین ، نیوزی لینڈ کے ایلیٹ کی جانب سے لگائے گئے فیصلہ کن چھکے کے بعد—۔فوٹو/ رائٹرز

آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں نہ پہنچنے پر جنوبی افریقا کے کھلاڑی غمزدہ ہیں—۔فوٹو/ اے ایف پی