مصباح کی ٹیسٹ کپتانی بھی چھوڑنے کی پیشکش

25 مارچ 2015
مصباح الحق—فوٹو/اے ایف پی
مصباح الحق—فوٹو/اے ایف پی

کراچی : ون ڈے کے بعد مصباح الحق نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑنے کی پیشکش کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق مصباح الحق دورہ بنگلہ دیش کی بجائے اپنی فیملی کو وقت دینے کے خواہشمند ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے چیئرمین پی سی بی سے دورہ بنگلہ دیش میں شامل نہ کیے جانے کی استدعا کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے شہریار خان سے کہا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش کیں کسی نوجوان کھلاڑی کو کپتانی دے کر مستقبل کے لیے کپتان تیار کرلیا جائے۔

مگر چیئرمین پی سی بی نے مصباح الحق کو دورہ بنگلہ دیش سمیت آئندہ سیریز میں کپتانی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اپنی فیملی کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کے خواہاں ہیں۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کے دورہ بنگلہ دیش سے قبل نئے ون ڈے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کاانتخاب دو سے تین روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بورڈ کے اعلیٰ حکام اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے بھی نئے ون ڈے کپتان کیلیے صلاح مشورہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈحکام اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ون ڈے ٹیم کا کپتان نوجوان کھلاڑیوں کو بنایا جائے یا کسی سینئیر کھلاڑی کو کپتان بناکر کسی نوجوان کھلاڑی کو نائب کپتان بناکر گروم کیا جائے۔

سینیئر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ اور سابق کپتان شعیب ملک ریس میں سب سے آگے ہیں جبکہ نوجوان کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد ،وہاب ریاض ،فواد عالم اور اظہرعلی کے نام زیرغور ہے۔

نئے چیف سلیکٹر کے لیئے سابق چیف سلیکٹر وسیم باری اور محسن خان کے نام گردش میں ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (5) بند ہیں

Majid Mar 25, 2015 08:27pm
Shoaib Malik for leadership role he even does not deserve to be in the team.
Israr Muhammad Khan Yousafzai Mar 25, 2015 10:58pm
مصباح سے مشورہ کیا جائے ویسے بھی مصباح ٹسٹ میں کپتان ھے ون ڈے کیلئے پروفیسر اچھا کپتان ثابت ھوگا شعیب ملک کی ٹیم میں جگہ ہی نہیں ھے تو ان کو کپتان کیسے بنایا جاسکتا ھے ٹیم کے نئے کپتان کے ساتھ نئی سلیکشن کمیٹی بھی نئے لوگوں کی ھونی چاہئے امتحاب عالم وسیم باری محسن حان معین حان اقبال قاسم وغیرہ کے علاوه پاکستان میں کوئی اور نہیں کہ کسی کمیٹی میں ائیں آخر یہ لوگ کب تک کبھی بورڈ اور کبھی سلیکشن کمیٹیوں میں رہنگے میری تجویز ھے کہ ھر صوبے سے. مذکورہ لوگوں کے علاوه دو دو بندے کمیٹی میں لئے جائیں اور بعد وہ لوگ اپنا چیرمین بنائیں اس پر کسی کو اعتراض نہیں ھوگا
Shah Safiullah Jan Mar 26, 2015 02:23am
shoaib malik ki team main koi jaga nhi banti muhammad hafeez yaa phir fawad alam ko captaincy k liye uthaya jaaye to behtar hoga
irfan Mar 27, 2015 10:13am
موجودہ ٹیم مئی کم از کم شعیب ملک کی جگہ نہیں بنتی -سرفراز کو کپتان بنایا جایے ---
mian zaheer Mar 27, 2015 12:47pm
jo b faisalh kara ho acha karna aise na hi k sari dunya hum pe pher laugh kare