ورلڈکپ ٹرافی کے لیے عمران خان کی فیورٹ ٹیم

25 مارچ 2015
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے کےلئے فیورٹ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ پہلا ورلڈکپ ہے جس میں چار بہترین ٹیموں نے سیمی فائنل میں رسائی ھصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دبائو میں ہدف کے حصول کے حوالے سے بہترین کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف اعصاب کی جنگ جیت لی اور اب وہ فائنل کے لیے میری فیورٹ ٹیم ہے۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کل کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے حوالے سے کہا کہ سڈنی کی پچ ہندوستان کو فائندہ پہنچاسکتی ہے اور یہ اس کے لیے اپنے اسپنرز کی مدد سے آسٹریلیا کو ہرانے کا بہترین موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان پہلے بیٹنگ کرکے250رنزبنائے تو آسٹریلیا پر اپنے اسپنرز کے ذریعے بھرپور دباؤ ڈال سکتا ہے، توقع ہے کہ کل بھی ایک زبردست سیمی فائنل دیکھنے کو ملے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Mar 25, 2015 10:41pm
نیوزی لینڈ سب کی فیورٹ ٹیم ھے میرے حیال میں اگر کل انڈیا جیتی ھے تو فائنل بھی انڈیا کو کوئی نہیں ہرا سکے گا نیوزی لینڈ سپنرز کے سامنے بہت کمزور ھے یہ میرا دعوہ ھے