فیس بک کا ایک اور نیا فیچر متعارف

25 مارچ 2015
فیس بک پیج— اے ایف پی فوٹو
فیس بک پیج— اے ایف پی فوٹو

نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جو آپ کو ماضی یاد دلا دے گا۔

جی ہاں اب فیس بک مستقبل کے منصوبوں کے ساتھ آپ کو گزرا زمانہ بھی یاد دلانے والا ہے۔

منگل کو فیس بک نے ' آن دس ڈے' کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں آپ کی ایسی پوسٹس اور تصاویر دوبارہ ابھر کر سامنے آئیں گی جو آپ نے ٹھیک ایک سال پہلے، 2 سال پہلے یا 4 سال پہلے سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر پوسٹ کی ہوں گی۔

یہ ڈیجیٹل یادیں صرف آپ کے دیکھنے کے لیے دستیاب ہوں گی تاہم اگر دل کرے تو آپ اسے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

آن دس ڈے فیس بک کا ایک مقبول اپلیکشن " ٹوڈے ان ہسٹری" کا جواب ہے جو متعدد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس میں بہت مقبول ہے اور اس میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد صارفین رجسٹرڈ ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں