سان فرانسسکو: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل جلد ہی ایک ٹریلین ڈالرز مالیت کا ہدف حاصل کرلے گی۔ اس کمپنی کے حصص کی قیمتوں کا ہدف جس حساب سے بڑھ رہا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ یہ کمپنی جلد ہی یہ مقام حاصل کر لے گی۔

فروری میں ایپل کے ایک ٹریلین ڈالرز کی کمپنی بننے کی بحث پہلی مرتبہ عام لوگوں کے درمیان اس وقت شروع ہوئی تھی، جب اس کا حصص بلند درجے پر پہنچ گیا تھا۔ ایپل کا ایک شیئر تاحال 127 ڈالر کا ہے۔ اس حساب سے کمپنی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 744 ارب ڈالر بنتی ہے۔ کینٹر کے تجزیہ کار برائن وائٹ نے فی الحال وال سٹریٹ پر ایپل کی قیمت کا ہدف سب سے زیادہ رکھا ہے۔

ایپل گزشتہ پانچ سال میں پہلی بار کوئی نیا پروڈکٹ مارکیٹ میں لانے کی تیاری میں ہے۔ لیکن، کمپنی کا قیمت کے ہدف میں اضافے کی واحد وجہ ایپل واچ نہیں ہے۔ برائن وائٹ چین میں آئی فون کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے حوالے سے بھی پر امید ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا خیال ہے کہ ایپل آئندہ مہینوں میں حصص یافتگان کو شاندار منافع دیتی رہے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں