انوشکا ہندوستانی ٹیم کی شکست کی ذمے دار قرار

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2015
ویرات کوہلی صرف ایک رن بنا کر جانسن کی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فوٹو رائٹرز
ویرات کوہلی صرف ایک رن بنا کر جانسن کی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فوٹو رائٹرز

سڈنی: ہندوستانی ٹیم کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے شکست کے بعد ہندوستانی تماشائی آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے اس شکست کا ذمے دار بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کو قرار دے دیا ہے۔

ہندوستانی ٹیم کی اس شکست اور میچ میں اسٹار ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی کے بعد لوگوں نے جہاں ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں کچھ لوگوں نے ویرات کوہلی ناکامی کا ذمے دار ہندوستانی اداکارہ کو قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ یہ میچ کوہلی کے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا جہاں وہ ایک کیچ ڈراپ کرنے کے قصور وار ٹھہرے تو بیٹنگ میں بھی ان وکٹ پر قیام محض ایک رن تک محدود رہا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی شکست کی ذإے دار انوشکا ہیں کیونکہ کولی ہندوستان کے اہم ترین بلے باز ہیں اور لیکن اس اہم میچ میں ان کی تمام توجہ اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما پر مرکوز تھی جس کی وجہ سے وہ کچھ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

ایک اور شخص محمد سیف اللہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹیم کی باہر سے حمایت کرو، جانے کا فائدہ کیا ہوا، بڑے کہہ گئے ہیں کہ محبت اور کام کو نہیں ملانا چاہیے۔

ایک اور شخص یوگیش شینوئے نے ازراہِ مذاق لکھا کہ میں شرط لگا سکتا ہوں کہ آسٹریلیا نے انوشکا کی فلائٹ کی ٹکٹ کے پیسے دیے اور انہیں وی آئی پی سیٹ دی۔

اسی طرح کی مزید ٹوئٹس میں لوگوں نے کچھ اس طرح اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ انوشکا شرما کی حمایت میں بھی بول رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر کوہلی جلدی آؤٹ ہوا تو اس میں انوشکا کی کیا غلطی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

imra.saleem Mar 26, 2015 10:34pm
Your comment.aus is danger te m