'پاکستانی سنیما کی اگلی بڑی فلم 'ہو من جہاں

26 مارچ 2015
شہریار منور، ماہرہ خان اور عدیل حسین فلم کے ریڈ کارپٹ پر موجود ہیں۔
شہریار منور، ماہرہ خان اور عدیل حسین فلم کے ریڈ کارپٹ پر موجود ہیں۔

نامعلوم افراد اور جلیبی کے بعد پاکستانی سنیما کی اگلی بڑی فلم جلد سامنے آرہی ہے جو ماہرہ خان کا لولی وڈ میں کم بیک بھی ہے۔

یونیورسٹی کے تین طلبہ کی زندگی پر بنی اس فلم کے ڈائریکٹر عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلم 'ہو من کہاں' 95 فیصد تیار ہوچکی ہے۔

فلم میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے تین اہم کردار مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جن میں شہریار منور، ماہرہ خان اور عدیل حسین شامل ہیں، ان کے ساتھ ساتھ بشری انصاری، سونیا جہاں، نمرا بچا، منور صدیقی، جمال شاہ اور ارشد محمود بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

یہ کہانی یونیورسٹی کے تین دوشتوں کی زندگی پر مبنی ہیں جو اپنی مزضی سے اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

فلم کا ٹیزر ٹریلر بھی ریلیز ہوچکا ہے جس کو عوام کا اچھا ردعمل ملا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ فلم خداکے لیے، وار یا پاکستانی سنیما کی دیگر فلموں کی طرح کتنی کامیاب ثابت ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں