لورالائی:4پولیس اہلکارہلاک، طالبان کاحملے کادعویٰ

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2015
سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا— اے ایف پی فائل فوٹو
سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا— اے ایف پی فائل فوٹو

لورالائی : بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس چوکی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایس ایچ او سمیت چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔

لیویز حکامنے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لورالائی کے علاقے میختر میں واقع پولیس چوکی پر عسکریت پسندوں نے شدید فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تھانہ راڑہ شم کے ایس ایچ او طاہر شاہ اور تین دیگر پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگئے جبکہ حملے کے نتیجے میں چوکی کو بھی نقصان پہنچا اور پولیس وین تباہ ہوگئی۔

عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا تاہم حملہ آور فرار ہوکر قریبی پہاڑیوں میں گم ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان خالد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

خیال رہے کہ یہی وہی علاقہ ہے جہاں رواں برس جنوری میں عسکریت پسندوں نے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایف سی کے سات اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں