کراچی میں پولیس پر'طالبان' کا بم حملہ

کراچی میں پولیس پر طالبان کا بم حملہ

کراچی میں پولیس بس پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب واقع رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکز بلاول ہاؤس جانے والی اسپیشل سیکورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کی بس قائد آباد پہنچی تو بم دھماکا ہو گیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان خالد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔