مشہور اداکار اور گلوکار علی ظفر نے ہندوستان ٹائمز کے زیر اہتمام 'موسٹ اسٹائلش امپورٹ' کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

علی ظفر ایوارڈ جیتنے کے بعد لوگوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔
علی ظفر ایوارڈ جیتنے کے بعد لوگوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

علی ظفر نے بولی وڈ میں اپنی بہترین اداکاری نہ صرف ایوارڈ جیتے بلکہ اپنی بہترین ڈریسنگ سے لوگوں کے دلوں میں بھی بہت جلد جگہ بنائی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق علی ظفر دیکھنے میں تو پرکشش ہیں ہی مگر ان کی بہترین ڈریسنگ نے انہیں خواتین کی سب سے پسندیدہ شخصیت بھی بنا ڈالا ہے۔

بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ علی ظفر بہترین ڈریسنگ بھی کرتے ہیں۔
بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ علی ظفر بہترین ڈریسنگ بھی کرتے ہیں۔

علی ظفر نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ وہ خود کو بدلتے رہنے کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت میں بھی اچھی تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں جس کی وجہ لوگوں ان کا کافی حد تک فالو بھی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی علی ظفر کافی ایوارڈز جیت چکے ہیں جب کہ پشاور میں اسکول پر حملے کے بعد انہوں نے ایک گانا بھی ریلیز کیا جو کہ کافی پسند کیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں