آسٹریلیا کی فتوحات کا راز سامنے آگیا

27 مارچ 2015
آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک— اے ایف پی فوٹو
آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک— اے ایف پی فوٹو

آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ آک لینڈ میں آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست نے آسٹریلوی ٹیم کو بھرپور تیاری پرآمادہ کر کے ان کے کھیل کے معیار اور کارکردگی کو بہترکر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ کی تیاری کے حوالے سےمائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ان کے لڑکوں نے کافی تیاری کی ہے اور اب وہ ہر طرح کے کھیل کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہر روز پریکٹس کررہے ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں جس کےمثبت نتائج میچز میں نظر آرہے ہیں۔

کپتان نے فاسٹ باؤلر ہیزل ووڈ کی انجری کے حوالے بتایا کہ ان کی ٹیم کے پاس وقت نہیں ہے اور اگلے دو دن میں ہیزل ووڈ کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے ٹریننگ کے حوالے سے کہا کہ ہفتے کے روز ٹیم کے کچھ کھلاڑی فٹنس کے لئے ٹریننگ کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی ٹیم دماغی طور سے نیوزی لینڈ کا سامنا کرنے کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔

انہوں نے فائنل میچ کے بارے میں کہا کہ یہ میچ ورلڈکپ کے تمام میچز میں سے سب سے اہم اور بڑا ہے اور ہم ہوم گراؤنڈ کا ایک بار پھر بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کھلاڑی ہر طرح سے مقابلہ کے لئے تیار ہیں اور اگر اسی تیاری، حوصلےاور عزم کے ساتھ کھیلا تو یہ ورلڈ کپ آسٹریلیا ضرور جیتے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں