سری لنکا: صدر کے بھائی قاتلانہ حملے میں ہلاک

28 مارچ 2015
پریاناتھا سری سینا کو کلہاڑی کے وار سے ہلاک کیا گیا
پریاناتھا سری سینا کو کلہاڑی کے وار سے ہلاک کیا گیا

کولمبو: سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کے بھائی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق صدر کے بھائی پریاناتھا سری سینا کو سر پر کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا۔

دار الحکومت سے نکلنے والے اخبار کولمبو گزٹ کے مطابق پریاناتھا سری سینا کو 'ذاتی تنازع' پر قتل کیا گیا جس میں حملہ آور شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر میتھری پالا سری سینا ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

سرکاری طور پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر کے بھائی کا ایک دوست سے جھگڑا ہوا جس میں ان کی ہلاکت ہوئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں جس سے ان کی ہلاکت ہوئی۔

واضح رہے کہ 42 سالہ پریاناتھا سری سینا 12 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔

خیال رہے کہ میتھری پالا سری سینا رواں برس ہی صدر بنے ہیں، انہوں نے جنوری میں مہندا راجہ پاسکے میں کو شکست دی تھی جو طویل عرصے سے حکومت میں تھے۔

یاد رہے کہ سابق صدر مہندا راجہ پاسکے نے اقتدار پر قابض رہنے کی کوشش کی تھی مگر فوج اور پولیس کے سربراہوں نے ان کے غیر آئینی اقدامات میں ساتھ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں