'زمینوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ 3 سال میں مکمل'

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2015
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس عزم کو دھرایا ہے کہ اصلاحات اور لوگوں کو جلد انصاف فراہم کر کے نیا خیبر پختونخوا بنائے گے — فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس عزم کو دھرایا ہے کہ اصلاحات اور لوگوں کو جلد انصاف فراہم کر کے نیا خیبر پختونخوا بنائے گے — فائل فوٹو

مردان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت 3 سال میں صوبے بھر کی زمینوں کو ریکارڈ کمپیوٹرائز کردے گی۔

مردان میں محکمہ لینڈ ریوینو میں سروس ڈیلیوری سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی کے پی میں ان کی پارٹی کی حکومت زمینوں کی کمپیوٹرائز ریکارڈ کے لیے ضلع مرادن سے کام شروع کررہی ہے اور وہ اُمید کرتے ہیں کہ 2017 تک صوبے بھر کی زمینوں کا کمپیوٹرائز ریکارڈ مکمل کرلیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زمینوں کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سے نا صرف لوگوں کو ریلیف ملے گا بلکہ اس سے زمین کے تنازعات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

عمران خان نے مغربی ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک میں زمینوں کا سارا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوتا ہے اسی لئے وہاں زمینوں پر تنازعات نہیں ہوتے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ سٹرکیں، پل اور عمارتیں بنانے سے قوم ترقی حاصل نہیں کرتی بلکہ لوگوں کو انصاف کی جلد فراہمی اور جدید سہولیات فراہم کرنے سے قومیں ترقی کرتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گڈ گورنس اور لوگوں کو انصاف کی جلد فراہمی کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت نیا خیبر پختونخوا بنانے کے حوالے سے اپنے عزم پر قائم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 'ہم اصلاحات کے ذریعے سے تھانہ اور کچھری کلچر کا خاتمہ کرکے عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف مہیا کریں گے'۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو نیا خیبر پختون خوا نظر نہیں آئے گا کیونکہ ان کا ترقی کا تصور مختلف ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز 6 بار سندھ اور پنجاب جبکہ 3 بار وفاق میں حکمران رہ چکی ہیں تاہم دونوں ہی پٹواری کلچر کو تبدیل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دونوں جماعتیں اس سسٹم کو تبدیل ہی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس کے ذریعے سے یہ غیر قانونی طریقوں سے اربوں روپے حاصل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آن لائن ایف آئی آر درج کروانے اور لوگوں کے تنازعات کے حل کے لئے تھانوں کی سطح پر مفاہمتی کونسل کا طریقہ متعارف کروایا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدامات سے اب لوگوں کو ذاتی نوعیت کے تنازعات کے لئے عدالتوں میں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی جیسا کہ وہ مقامی طور پر حل کردیئے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے صوبے بھر میں صحت اور تعلیم کے اداروں میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروایا ہے تاکہ ان اداروں کے ملازمین کی حاضریوں کو یقینی بنایا جاسکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

ali Mar 30, 2015 01:19am
Computerised land record already started in few districts in punjab. and Mr. shahbaz shareef started it. Imran is just a copy cat. first he copied metro project for peshawar and now this