'ون ڈائریکشن چھوڑنا درست فیصلہ تھا'

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2015
زین ملک —۔فائل فوٹو/ رائٹرز
زین ملک —۔فائل فوٹو/ رائٹرز

پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک نے تقریباً پانچ برس تک بوائے بینڈ ون ڈائریکشن کا حصہ رہنے کے بعد بینڈ سے علیحدگی کیا اختیار کی، لاکھوں دل ٹوٹ کر رہ گئے ۔

تاہم 22 سالہ زین اپنے اس فیصلے سے بالکل مطمئن ہیں اور انھوں نے اسے بالکل درست قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ، جس کے دوران انھوں نے بینڈ کے ساتھ ٹور پر نہ جانے، لندن سے گھر واپسی اور بالآخر بینڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اُن کے لیے 'بہت دلچسپ ثابت ہوا'۔

مزید پڑھیں:6 پاکستانی جو زین ملک کی جگہ لے سکتے ہیں

زین کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک بہت جارحانہ اور بے وقوفی کا فیصلہ تھا، لیکن اس سے قبل میں نے اپنی زندگی پر کبھی اتنا کنٹرول محسوس نہیں کیا۔

'مجھے لگتا ہے کہ میں وہی کررہا ہوں جو درست ہے۔ میرے لیے بھی اور بوائے بینڈ کے لیے بھی، لہذا میں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں'۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس

تبصرے (0) بند ہیں