لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اظہر علی کو ایک روزہ میچوں کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جب کہ ٹیسٹ میں مصباح اور ٹی 20 میں شاہد آفریدی قومی ٹیم کیا قیادت کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ انہوں نے اظہر علی کو پینٹیگولر کپ میں بہترین قائدانہ صلاحیتیں دکھانے اور ان کے بہترین رویے کی وجہ سے ایک روزہ کرکٹ کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک روزہ میچوں اور ٹی 20 میں سرفراز احمد نائب کپتان جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اظہر علی نائب کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے مشکل اور چیلنجنگ وقت میں بہترین رویے اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کا اعلان

شہریار خان نے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہارون الرشید کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے جب کہ ان کے ساتھ سلیم جعفر، کبیرخان اور سلیم جعفر سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہارون رشید نے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ کے عہدے سے مستعفی ہوں گے ہیں اور اب چیف سلیکٹر کے عہدے پر فرائض سرانجام دیں گے۔

شہریار خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فی الحال جونیئر سلیکشن کمیٹی کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے اور وہ بدستور کام کرتی رہے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں