میرا 'ڈاکٹر' بن گئیں

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2015
پنجابی زبان کے اس گانے کی وڈیو میں میرا نے ایک ڈاکٹر کا کردار نبھایا ہے ۔
پنجابی زبان کے اس گانے کی وڈیو میں میرا نے ایک ڈاکٹر کا کردار نبھایا ہے ۔

اپنی باتوں اور حرکتوں کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں جگہ بنانے والی میرا ایک مرتبہ پھر سے خبروں میں ہیں لیکن اس مرتبہ وہ اپنی شادی کے موضوع کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈینگی مچھروں کے خلاف اعلان جنگ کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔

میرا اپنے نئے منصوبے کے تحت اپنے مداعوں کو طاہر تافو کے نئے گانے 'ڈینگی مینو لڑ گئی ہے' کی وڈیو میں نظر آئیں گی۔

پنجابی زبان کے اس گانے کی وڈیو میں میرا نے ایک ڈاکٹر کا کردار نبھایا ہے ۔

گلوکار طاہرتافو نے ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے میں لوگوں کے لیے انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سے بچنے کا پیغام بھی ہے۔

میرا مختلف سماجی مہمات پر بھی کام کرتی رہتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک ہسپتال بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے وہ فنڈ ریزنگ بھی کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ڈینگی مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے بخارمیں مبتلا ہو کر پنجاب صوبے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں