برطانوی شہزادے کی نئی ملازمت

30 مارچ 2015
شہزادہ ولئیم۔ — فائل فوٹو
شہزادہ ولئیم۔ — فائل فوٹو

لندن: برطانوی شہزادہ ولئیم نے ائیر ایمبولنس کے پائلٹ کی نئی ملازمت اختیار کر لی۔

کنسنگٹن محل نے بتایا کہ ولئیم نے پیر سے 'بانڈ ائیر سروس' کیلئے کام شروع کر دیا۔

وہ اگلے کچھ مہینوں تک سیمولیٹر، ائیرکرافٹ اور ان فلائیٹ پر مہارت کی تربیت حاصل کرنے کے بعد گرمیوں میں پائلٹ مشن شروع کر دیں گے۔

خیال رہے کہ 32 سالہ ولئیم پرواز کے اصولوں سمیت 14 مضامین کے تحریری امتحان کے بعد مارچ میں ائیر ٹرانسپورٹ پائلٹ کے لائسنس کیلئے ٹیسٹ بھی پاس کر چکے ہیں۔

وہ دل کے دوروں اور سڑک حادثات جیسی دوسری ایمرجنسیوں میں ابتدائی طبی عملے کے ساتھ کام کریں گے۔

یہ ولئیم کی مرکزی ملازمت ہو گی، جس کے ساتھ ساتھ وہ شاہی ذمہ داریوں، برطانیہ اور بیرون ملک دوسری مصروفیات بھی جاری رکھیں گے۔ اے پی

تبصرے (0) بند ہیں