عامر خان کی جان کو خطرات لاحق؟

اپ ڈیٹ 31 مارچ 2015
ماہرین کے مطابق'دنگل' میں پہلوان کا کردار نبھانے کے لیے وزن بڑھانے سے مسٹر پرفیکٹ کو صحت کے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
ماہرین کے مطابق'دنگل' میں پہلوان کا کردار نبھانے کے لیے وزن بڑھانے سے مسٹر پرفیکٹ کو صحت کے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اسٹارعامر خان اپنے کرداروں میں بالکل پرفیکٹ نظرآنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں، حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم 'پی کے' میں خلائی مخلوق کا کردار تو سب کو ہی یاد ہوگا۔

اب خبریں ہیں کہ مسٹر پرفیکٹ اپنی نئی فلم 'دنگل' میں ایک پہلوان کا کردار نبھانے کے لیے وزن بڑھانے میں مصروف ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح عامر خان کو صحت کے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اپنا وزن بڑھانا شروع کردیا ہے تاکہ وہ 55 سالہ ریسلر کے کردار میں بالکل فٹ نظر آئیں تاہم مطلوبہ ( 90 کلو گرام وزن) حاصل کرنے میں انھیں کافی وقت لگے گا۔

دوسری جانب ماہرین صحت نے عامر خان کو خبردار کیا ہے کہ اس طرح وہ اپنی صحت کو خود خطرے میں ڈال رہے ہیں، کیوں کہ انسانی جسم کو وزن بڑھانے یا گھٹانے کے عمل کے بعد معمول پر آنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔

طبی ماہر آرنیو سرکار کے مطابق اسٹیرائیڈز کے بغیر محض 3 سے 4 کلو تک وزن بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ 10 کلو یا اُس سے زائد کا وزن اسٹیرائیڈز کی مدد کے بغیر بڑھایا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ اسٹیرائیڈز کی وجہ سے جلدی مسائل، ہائی بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک کے ساتھ ساتھ بعض اوقات انسان کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔

اور جیسا کہ عامرخان بھی اپنا وزن بڑھانے کے لیے اسٹیرائیڈزاستعمال کریں گے، لہذا ماہرین نے انھیں ان خطرات سے آگاہ کردیا ہے۔

عامر خان کے ہر کردار میں پرفیکٹ نظرآنے کی خواہش اوراس کے لیے پوری طرح جان لڑانا ہی وہ وجہ ہے کہ چین سے تعلق رکھنے والے ہولی وڈ اداکار جیکی چن نے بھی انھیں سراہا ہے۔

مزید پڑھیں:جیکی چن مسٹر پرفیکٹ کے فین

جیکی چن کے مطابق وہ بہت کم بولی وڈ فلمیں دیکھتے یا پسند کرتے ہیں، لیکن 2009 میں تھری ایڈیٹس دیکھنے کے بعد وہ 'مسٹر پرفیکٹ' عامر خان کے فین بن گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں