کراچی: 2 دولہے شادی کی تقریب سے گرفتار

31 مارچ 2015
گرفتار دونوں دولہے بھائی ہیں۔۔۔ فائل فوتو: رائٹرز
گرفتار دونوں دولہے بھائی ہیں۔۔۔ فائل فوتو: رائٹرز

کراچی: کراچی میں حسن اسکوائر کے قریب شادی ہال کے باہر فائرنگ اور آتشبازی کرنے پر 2 دولہے بھائیوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی۔

سفیان اور سلمان سمیت 5 افراد کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس افسر عباس گولارچی نے بھی تصدیق کی ہے دونوں دولہوں کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں آتش بازی کے دوران پٹاخے پھوڑے گئے تھے جبکہ اس کی آواز اس قدر تیز تھے کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

عباس گولارچی نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں آتش بازی سے شہر کے اس کثیر آبادی والے علاقے میں خوف پھیل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق جن دفعات کو مقدمے میں شامل کیا گیا ہے وہ ناقابل ضمانت ہیں اور بدھ کے روز ان افراد کو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ اگر ملزمان پر ایف آئی آر میں درج الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو طویل قید یا موت کی سزاء بھی ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں پولیس پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ قانون کا درست استعمال نہیں کرتی، اور غیر ضروری طور پر عوام کو تنگ کرتی ہے، جبکہ یہ تاثر بھی عام ہے کہ اگر پولیس کی جانب سے قانون کا درست استعمال ہو تو عوام اس کا ساتھ دے اور قوانین کی پاسداری کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں