زرداری کا بلاول ہاؤس سے بیریئرز ہٹانے کا حکم

31 مارچ 2015
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باوجود وہ آصف علی زرداری کی ہدایت پر بیریئرز ہٹا رہے ہیں
 — پی پی آئی فائل فوٹو
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باوجود وہ آصف علی زرداری کی ہدایت پر بیریئرز ہٹا رہے ہیں — پی پی آئی فائل فوٹو

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے سامنے سے سیکیورٹی بیریئر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باوجود وہ آصف علی زرداری کی ہدایت پر بیریئرز ہٹا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بیریئرز ہٹانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں موجود بیریئرز کو ہٹانے کے لیے رینجرز نے آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اب تک متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سمیت کئی علاقوں میں موجود بیریئرز ہٹائے جا چکے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sharminda Apr 01, 2015 12:46pm
Khisani billian khamba nooch rahin hain. Jaisay Zaradi agar nahin chahta to Rangers chup chaap loat jaatay.