زید کی ویڈیو پر سوناکشی کی تنبیہ

01 اپريل 2015
سوناکشی سنہا—۔فوٹو/ اے ایف پی
سوناکشی سنہا—۔فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم 'دبنگ' کا ڈائیلاگ 'تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے' کسے یاد نہیں۔

فلم دیکھنے والے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ 'دبنگ' کے مشہور ڈائیلاگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور آج بھی اکثر کسی نہ کسی کی زبان سے اس کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔

تاہم سوناکشی نے اب اپنے فینز کو یہ ڈائیلاگ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اس کی وجہ بنے ہیں کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد نوجوان زیدعلی، جن کی ایک ویڈیو میں اس ڈائیلاگ کو اس انداز سے پیش کیا گیا ہے کہ سوناکشی کو بھی اس کے پر اثر ہونے کا اعتراف کرنا پڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سوناکشی نے زید علی کی وہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ 'یہ ہے وہ وجہ جس کے باعث آپ کو میرا ڈائیلاگ کبھی بھی گھر پر استعمال نہیں کرنا چاہیے'۔

یہاں دیکھئے۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زیدعلی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرززندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کے فینز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

بشکریہ: آئی بی این لائیو

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں