مائیکروسافٹ کا نیا اسمارٹ فون متعارف

15 اپريل 2015
مائیکروسافٹ لومیا 540— فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
مائیکروسافٹ لومیا 540— فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

مائیکرو سافٹ نے ایک اور نیا کفایتی اسمارٹ فون لومیا 540 متعارف کرادیا ہے۔

لومیا 540 ڈوئل سم اسمارٹ فون پاکستان، ہندوستان، مشرق وسطیٰ، ایشیاءپیسیفک اور اٹلی کے خطوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کی قیمت ڈیڑھ سو ڈالر (پندرہ ہزار پاکستانی روپے) کے اندر ہوگی۔

اس اسمارٹ فون کو آئندہ ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8.1 ہوگا تاہم اسے ونڈوز 10 سامنے آنے کے بعد اپ ڈیٹ کیا جاسکے گا۔

اس ڈوئل سم موبائل کے نمایاں فیچرز میں اسکرین 5 انچ ایچ ڈی (720x1280 پکسلز)، 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور اسنیپ ڈراگون 200 پروسیسر، ایک جی بی ریم کے ساتھ ساتھ 8 جی بی میموری وغیرہ قابل ذکر ہیں تاہم 30 جی بی ون ڈرائیو کلاﺅڈ اسٹوریج کی سہولت بھی صارفین کو میسر ہوگی۔

اس اسمارٹ فون کا بیک کیمرہ 8 میگا پکسلز آٹو فوکس ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہوگا جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسلز کا کیمرہ سیلفی کے شوقین افراد کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مائیکرو سافٹ آفس، آﺅٹ لک اور اسکائپ وغیرہ بھی اس کا حصہ ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں