’جونیئر ملِک جلد آئے گا‘

16 اپريل 2015
شعیب ملک اپنی اہلیہ اور ویمنز ڈبل کی عالمی نمبر ایک ثانیہ مرزا کے ساتھ۔ فائل فوٹو اے ایف پی
شعیب ملک اپنی اہلیہ اور ویمنز ڈبل کی عالمی نمبر ایک ثانیہ مرزا کے ساتھ۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈرشعیب ملک نے اپنے مداحوں کو جونیئر شعیب ملک کے جلد آنے کی خوشخبری سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈبلز میں ثانیہ مرزا کے نمبر ون بنے پر سابق کپتان نے ٹوئیٹ کے ذریعے انہیں مبابرک باد پیش کی جس کے جواب میں انہوں نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلد ان سے ملیں گی۔

ثانیہ کے ویمنز ڈبل رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بننے کے بعد شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنی بیگم کے نام پیغام میں کہا کہ وہ ان کے سب سے بڑے ’فین‘ ہیں۔

اس کے جواب میں ثانیہ نے خو کو شعیب ملک کا فین قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایک فین کی طرف سے دوسرے کو شکریہ، جلد آپ سے ملوں گی۔

بعد ازاں شعیب ملک نے اپنے ٹویٹر فالوورز کے سوالات کے جواب دیے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ثانیہ کے نمبر ون بنے کی بے حد خوشی ہوئی جس کا اظہار انہوں نے ڈانس کر کے کیا اور ان کو فون کر کے مبارکباد بھی دی۔

شعیب سے جب پوچھا گیا کہ جونیئر ملک کب آئیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’ انشااللہ ، جلد‘‘۔

بیٹے کو کرکٹر یا ٹینس پلیئر بنانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ کرنا مشکل ہے ، ہو سکتا ہےکہ وہ دونوں کھیل کھیلے۔

بیٹی کی پیدائیش کی صورت میں نام کے بارے میں سوال کے جواب میں بتایا کہ ابھی انہوں نے اس حوالے سے سوچا نہیں ، مرائیلا یا ریم نام رکھا جا سکتا ہے۔

شعیب ملک نے ثانیہ کے کھیل کے حوالے سے کہا کہ وہ کبھی بھی ثانیہ کو پاکستان کی جانب سے کھلینے پر مجبور نہیں کریں گے۔ وہ جانتے ہیں کہ ثانیہ کھیل میں کتنی محنت کرتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان نے اپنے سسرال حیدرآباد کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی شہر قرار دیا۔

ان سے کسی نے سوال کیا کہ شادی کے بعد ان کی کارکردگی خراب جبکہ ان کی اہلیہ کی پرفارمینس بہتر ہوگئی ہے۔ تو انہوں نے اس بات کو رد کردیا۔

شعیب اور ثانیہ کی نجی زندگی کے حوالےسے پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں ان کا کہنا تھا کہ جھگڑا ہوتا رہتا ہے جس کی شروعات ثانیہ کرتی ہیں اور اختتام وہ کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹی وی دیکھتے ہوئے ہمیشہ ریموٹ ثانیہ کے ہاتھ میں رہتا ہے۔

انہوں نے مطلع کیا کہ عید کے بعد ثانیہ پاکستان آئیں گی جبکہ جلد ہی وہ ان سے ملنے حیدرآباد جائیں گے۔

شعیب ملک نے شاہد آفریدی کو اپنا بہترین دوست اور کرکٹر قرار دیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ وسیم اکرم سے متاثر ہو کر کرکٹ کھیلنے کی طرف راغب ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں