بنگلہ دیش نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے

17 اپريل 2015
مشفیق الرحیم نے 69 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ فوٹو اے ایف پی
مشفیق الرحیم نے 69 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ فوٹو اے ایف پی

میرپور: بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 329 رنز کا مجموعہ بنانے کے ساتھ ساتھ کئی نئے ریکارڈز بھی قائم کر دیے۔

پاکستان نے بنگلہ دیشی کی ابتدائی دو وکٹیں تو جلد حاصل کرلیں تاہم اس کے بعد تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم نے پاکستانی باؤلنگ کی خوب درگت بنائی اور وکٹوں کی چاروں جانب خوبصورت اسکٹروکس کھیل کر میرپور اسٹیڈیم کے شائقین کو خوب محضوض کیا۔

جنید خان نے پینتیس رنز پر مشفیق الرحیم کا کیچ گرایا جو پاکستان کو بہت مہنگا پڑ گیا اور انہوں نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 132 رنز کی اننگ کھیلی۔

تمیم اور مشفیق الرحیم نے تیسری وکٹ کے لیے 178 رنز کی شراکت قائم کی جو بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

تمیم کے ساتھ ساتھ مشفیق نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سنچری اسکور کی۔، یہ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا موقع ہے کہ جب بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے میچ میں دو کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں۔

مشفیق الرحیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے تیسری تیز ترین سینچری صرف 69 گیندوں پر بنائی۔

بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 329 رنز کا مجموعہ حاصل کیا جو ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے گزشتہ سال ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہی تین وکٹوں پر 326 رنز بنائے تھے جہاں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Asad Qureshi Apr 18, 2015 08:10am
Pakistan ki bowling Aise Lug Rhi Thi Jese Zim ya UAE Ki Bowling ho 2 wickets jald Girane ke bad Non Regular bowlers ko bowl thamai easy singles provide kiye jiska khamyaza bhugatna para Ajmal Ki bowling dekh kar aisa laga k jese woh bhi non regular hon Pakistan ko agar series jeetni h to apni fielding or bowling per tawajja deni hongi Q k ye batting street wickets hen