کشمیر: مظاہرین پر لاٹھی چارج، 14 افراد زخمی

17 اپريل 2015
ایک کشمیری نوجوان ہندوستانی فوجی کی جانب  پتھر پھینک رہا ہے—اے ایف پی فوٹو۔
ایک کشمیری نوجوان ہندوستانی فوجی کی جانب پتھر پھینک رہا ہے—اے ایف پی فوٹو۔

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف کشمیری عوام کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس پر ہندوستانی فوج کی جانب سے لاٹھی چارج کی گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب میر واعظ عمر فاروق نے ایک ہفتہ قبل ہندوستانی فوج کے ہاتھوں قتل کئے جانے والے تین کشمریوں کیلئے انصاف کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس سے قبل حریت رہنما مسرت عالم کو انکے گھر میں نظر بندی کے بعد آج صبح گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مسرت عالم نے دو روز قبل سری نگر میں ریلی نکالی تھی جس میں پاکستانی جھنڈے لہرائے گئے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے تھے۔

مسرت عالم نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ پاکستانی جھنڈے لہرا کر کوئی غلطی نہیں کی اور ایسا 1947 سے ہوتا آرہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں