مسعود حامد کو آج سپرد خاک کیا جائے گا

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2015
پاکستان ہیرالڈ پبلیکیشنز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسعود حامد—۔فائل فوٹو
پاکستان ہیرالڈ پبلیکیشنز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسعود حامد—۔فائل فوٹو

کراچی: دو روز قبل فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈان میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسعود حامد کی نمازِجنازہ اتوار کو ادا کی جائے گی۔

مسعود حامد کی آخری رسومات ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز ۔ فور کی بیت السلام مسجد میں نمازِ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ مقتول کی لاش جمعے کی رات ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے فیز - 8 میں ان کی گاڑی میں پائی گئی۔

مزید پڑھیں:کراچی: ڈان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مسعود حامد قتل

مسعود حامد کو سر میں ایک گولی لگی اور بظاہر وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ حملہ آور پستول گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

وہ پچھلے 28 سالوں سے پاکستان ہیرالڈ پبلیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ سے وابستہ تھے، اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے باعث مسعود حامد نے ڈان گروپ کے لیے بہترین مارکیٹنگ ٹیم تشکیل دی۔

آل پاکستان نیوزپیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) کے سابق جنرل سیکریٹری مسعود حامد اخباری صنعت کی ترقی کے لیے بھی متحرک تھے۔

انہوں نے لواحقین میں بیوہ افشاں مسعود، ایک بیٹی طوبیٰ اور بیٹا اسد چھوڑا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں