47 ہندوستانی ماہی گیر گرفتار

18 اپريل 2015
۔ اے ایف پی فائل۔
۔ اے ایف پی فائل۔

کراچی: پاکستانی مرین فورسز نے ہفتے کے روز 47 ہندوستان ماہی گیروں کو مبینہ طور پر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کے دوران ماہی گیروں کی آٹھ کشتیاں بھی اپنے قبضے میں لے لیں۔ انہیں بعدازاں کراچی میں مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

سینئر پولیس افسرفدا حسین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ماہی گیروں کو کچھ قانونی مراحل سے گزارنے کے بعد عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے کے بھٹکے ہوئے ماہی گیروں کو سمندر سے گرفتار کرتے رہتے ہیں جو کہ عام طور پر غلطی سے پڑوسی ملک کی سمندری حدود میں داخل ہوجاتے ہیں۔

ماہی گیر دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات کے باعث اکثر اپنی سزا پوری کرنے کے باوجود بھی جیل میں ہی قید رہتے ہیں ۔

پاکستان نے فروری میں ہندوستان کے 172 ماہی گیروں کو 'جذبہ خیر سگالی' کے طور پر رہا کیا تھا تاہم 45 دیگر کو گزشتہ ماہ گرفتار کرلیا گیا۔

ایک پاکستانی جیل افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی حراست میں پہلے ہی 428 ہندوستانی ماہی گیر موجود ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں