چینی کا استعمال ذہنی تناؤ کے خلاف مفید

18 اپريل 2015
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چینی کا استعمال تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کو دبانے کا کام کرتا ہے—  اے ایف پی فوٹو
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چینی کا استعمال تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کو دبانے کا کام کرتا ہے— اے ایف پی فوٹو

اگر آپ دفتر میں تناﺅ کا شکار ہیں تو میٹھی چائے یا کافی کا ایک کپ آپ کو اس تکلیف سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ دعویٰ ایک نئی امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چینی کا استعمال تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کو دبانے کا کام کرتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے دماغ میں کورٹیسول کے اخراج کی شرح کم ہوجاتی ہے جس کا مطلب کم ذہنی دباﺅ بھی ہے۔

محقق ڈاکٹر کیون لاﺅگیورو کے مطابق یہ پہلی تحقیق ہے جس میں یہ شواہد ملے ہیں کہ زیادہ چینی کے استعمال سے لوگوں ذہنی تناﺅ سے نجات پاسکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اگرچہ یہ میٹھے مشروبات ذہنی پریشان کے احساسات کو دبا سکتے ہیں تاہم اس کا بہت زیادہ استعمال عادت بن سکتا ہے اور پھر یہ دیگر امراض کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ وقتی طور پر تو ذہنی تناﺅ سے نجات کے لیے چینی کا استعمال ٹھیک ہے تاہم اس کو عادت بنالینا طبی مسائل جیسے موٹاپے، ذیابیطس و دیگر کا سبب بن سکتا ہے جس سے گریز کیا جانا چاہئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Yusuf Awan Apr 18, 2015 09:44pm
Science ka aik aor jhoot.......after sometimes a new research will come up denying previous one.....stop fooling people!