پاکستان ناکام، بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کر دی

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2015
محمد حفیظ کے باؤلڈ ہونے کا منظر۔ فوٹو اے ایف پی
محمد حفیظ کے باؤلڈ ہونے کا منظر۔ فوٹو اے ایف پی

میرپور: بنگلہ دیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ نئی تاریخ رقم کردی۔

بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز نے ٹیم کو 22 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر جنید خان کی گیند پر سومیا سرکار، سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

دوسری وکٹ کے لیے محموداللہ اور تمیم اقبال نے دوسری وکٹ کے لیے 78 رنز کی تیز رفتار شراکت قائم کی، 100 کے مجموعی اسکور پر محمود سعید اجمل کی گیند پر باؤلڈ ہو گئے۔

یہ سعید اجمل کی ایکشن کی درستگی کے بعد پہلی وکٹ تھی۔

اس کے بعد تمیم اور مشفیق الرحیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے118 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی میچ میں جیت کے رہے سہے امکانات بھی ختم کر دیے۔

مشفیق 65 رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ ہوئے لیکن اس وقت تک میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل چلا تھا۔

دوسرے اینڈ پر موجود تمیم نے لگاتار دوسرے میچ میں سنچری اسکور کی۔

انہوں نے شکیب الحسن کے ساتھ مل کر مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی اور اپنی ٹیم کو سات وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ سیریز میں فتح دلا کر نئی تاریخ رقم کرا دی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو کسی ایک روزہ سیریز میں شکست دی ہے، تمیم نے ناقابل شکست 116 رنز کی باری کھیلی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا، پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

اوپنرز اظہر علی اور سرفراز احمد نے ٹیم کو 36 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن سرفراز سات رنز بنانے کے بعد روبیل حسین کی میچ میں پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ابھی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اظہر اور حارث سہیل نے اسکور کو 58 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر کپتان حوصلہ ہار کر شکیب الحسن کی وکٹ بن گئے، انہوں نے 36 رنز بنائے۔

اگلے ہی اوور میں پاکستان کو چوتھا نقصان اس وقت پہنچا جب فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو کر پاکستان کی مشکلات بڑھا گئے۔

اسکور 77 تک پہنچا تو گزشتہ میچ میں ڈیبیو پر نصف سنچری بنانے والے محمد رضوان وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار دیے گئے۔

اس کے بعد سعد نسیم اور حارث سہیل نے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور چھٹی وکٹ کیلئے 77 رنز کی شراکت قائم کی۔

حارث سہیل 44 رنز بنانے کے بعد 154 کے مجموعی اسکور پر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔

اس کے بعد وہاب ریاض اور سعد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

دونوں کھلاڑیوں نے گیارہ اوورز میں 85 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کا مجموعہ بہتر مقام تک پہنچا دیا۔

سعد 77 اور وہاب 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

humair Apr 19, 2015 04:16pm
Dear Afridi Please Come Back ................................................
Israr Muhammad Khan Yousafzai Apr 19, 2015 10:27pm
چلو کسی نے تو تاریح رقم کی بنگلہ دیش کوئی پرایا نہیں کبھی اپنا ملک تھا بنگلہ دیش اچھاکھیل پیش کیا داد کے مستحق ھیں ان کو جیت مبارک ھو لیکن ھم یہ پوچھتے میں حق بجانب ھیں کہ کہاں ھیں وہ لوگ جو ٹی وی پر بیٹھ کر کھلاڑیوں کے کپڑے اتارہ کرتے تھے کہاں ھیں وہ ماہرین جو تجربہ کار کھلاڑیوں کو وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ کے مشورے دیاکرتےتھے اج وہی لوگ اور ماہرین مصباح آفریدی رزاق اور یونس کی بات باربار کررہے ھیں ان ماہرین سے التجا ھے کہ جو ھونا وہ ھوگیا ھے اب اس ٹیم کو چلنے دیں اہستہ اہستہ ان ہی کھلاڑیوں سے ایک بہتر ٹیم بن جائیگی ٹیم میں باربار تبدیلوں کی ضرورت نہیں لیکن اس سے زیادہ ضروری ملک کے اندر کھیلوں کی بحالی ھے
Mudassir Rather IOK Apr 20, 2015 04:08am
Pakistan must say goodbye to international cricket as its team disguises its lovers continue sly after Inzimamul haqs retirement.