کانز فیسٹیول میں سیلفی لینے پر پابندی عائد

19 اپريل 2015
معروف ہولی وڈ اداکارہ جسیکا چیسٹن 2014 کے کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر پرستاروں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے — اے ایف پی فائل فوٹو
معروف ہولی وڈ اداکارہ جسیکا چیسٹن 2014 کے کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر پرستاروں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے — اے ایف پی فائل فوٹو

گزشتہ برس آسکر ایوارڈز کی تقریب میں تقریب کے میزبان کی جانب سے مشہور شخصیات کے ساتھ لی جانے والی مشہور زمانہ سیلفی کے بعد ریڈ کارپٹس پر فنکاروں کے لیے موبائل فون پر تصاویر لینا لازمی ہوگیا ہے۔

اور لگتا ہے کہ اسی رجحان سے بیزار ہوکر رواں برس مئی میں شیڈول کانز فلم فیسٹیول پر سیلفز لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور متنظمین نے معروف شخصیات کو ' مضحکہ خیز اور بے تکی ' تصاویر نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

دنیائے فلم کے اس سب سے بڑے فیسٹیول کے ڈائریکٹر تھیری فریماوکس نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس تصاویر لینے کے رجحان پر پابندی کے اختیارات نہیں تاہم انہوں نے اسٹارز پر زور دیا ہے کہ وہ اس کا حصہ بننے کی مزاحمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس پر پابندی نہیں لگانا چاہتے مگر ہمیں وقت کی کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔

ان کے بقول ہمارے ریڈکارپٹ پر لوگوں کے لیے ایک خاص وقت ہوتا ہے اور اگر یہ اسٹارز ہر دو منٹ بعد رک کر لوگوں کے ساتھ تصاویر بنانے لگے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹارز کو جاننا چاہئے کہ وہ سیلفی سے زیادہ کسی اور تصویر میں بدصورت نظر نہیں آتے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں