فیوریس 7 کے نام ایک بڑا اعزاز

20 اپريل 2015
فیوریس 7 میں شامل کاسٹ کی ایک جھلک— پبلسٹی فوٹو
فیوریس 7 میں شامل کاسٹ کی ایک جھلک— پبلسٹی فوٹو

ہولی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں تیز رفتار گاڑیاں اور اسٹنٹس دنیا بھر میں لوگوں کو اتنے بھائے کہ اسے ریکارڈ بریکر بنادیا۔

فاسٹ اینڈ فیوریس ہولی وڈ کی تاریخ میں سب سب کم مدت میں ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے کا ریکارڈ بنادیا ہے۔

مرحوم اداکار پال واکر کی اس آخری فلم کو دو اپریل کو مختلف ممالک جبکہ چار اپریل کو امریکا میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے 17 روز میں ایک ارب ڈالر کا جادوئی ہندسہ حاصل کرلیا۔

اس وقت فیوریس 7 کو ہولی وڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی 20 ویں بڑی فلم کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے اور لگتا ہے کہ وہ بہت جلد ٹاپ ٹین میں بھی جگہ بنالے گی۔

فیوریس 7 کو ابھی رواں برس کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

خیال رہے کہ ہولی وڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ ' اواتار' کے نام ہے جس نے دو ارب 78 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔

فیوریس 7 کی سپرہٹ کامیابی کے بعد اس سیریز کی 8 ویں فلم کی تیاری کی افواہیں سامنے آرہی ہیں اور فلم کے مرکزی کردار ادا کرنے والے ون ڈیزل نے بھی گزشتہ دنوں کا اس کا عندیہ دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں