'پاکستان کو امریکی امداد سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی'

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2015
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی — فائل فوٹو
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی — فائل فوٹو

نیو یارک: امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا ملک میں شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے امریکا کی جانب سے دی جانے والی فوجی امداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس سے جنوبی ایشیاء میں موجود کشیدہ صورتحال میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ اوباما حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر مالیت کے ہیلی کاپٹر، میزائل اور دیگر ہتھیار فراہم کرے گا۔

حیسن حقانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود عسکریت پسندوں سے نمٹنے میں دشواری کی وجہ ہتھیاروں کی کمی نہیں بلکہ 'مرضی کا شامل نہ ہونا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کی صورت میں ہندوستان کی روایتی فوج سے پاکستان کو غیر محفوظ تصور کرنے کی وجہ موجود نہیں ہے۔

سابق سفیر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو فوجی امداد کی فراہمی سے پاکستان میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے دو کروڑ سے زائد پاکستانیوں میں عسکریت پسندی جنم لے سکتی ہے۔

حیسن حقانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہندوستان کے حوالے سے موجود اپنے نظریے میں تبدیلی لانا ہوگی کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو امریکا کی جانب سے فراہم کیا جانے والا فوجی سازوسامان شدت پسندوں کے بجائے ہندوستان کے مبینہ خطرے کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

حقانی نے کہا کہ ہندوستان سے مقابلہ ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ اور داخلی پالیسیز کا حصہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ہمیشہ سے پاکستان کے ہندوستان سے فوجی برابری کے خود ساختہ فریب کو کافی حد بڑھاوا رہا ہے اور اسی کے تحت کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق 1950ء سے اب تک امریکا پاکستان کو 40 ارب ڈالر فراہم کرچکا ہے۔

حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان کو مزید فوجی سازوسامان فراہم کرنے سے بہتر ہے کہ امریکی حکام پاکستان کو قائل کریں کہ وہ ہندوستان کے حوالے سے پریشان ہونا چھوڑ دیں، اس لیے کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کہ بیلجیم کا فرانس یا جرمنی سے مقابلہ کرنا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Ahmad Apr 21, 2015 09:42am
اور اسی کے تحت کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق 1950ء سے اب تک امریکا پاکستان کو 40 ارب ڈالر فراہم کرچکا ہے۔ ۶۵ سال میں بس اتنا ہی؟۔۔۔۔اونٹ کے منہ میں زیرہ۔ پاکستانی سستے میں بک گئے۔
Asim Khan Apr 21, 2015 03:25pm
Afsoos hota he k aise loog kaise itne aala ohdon pe pohanch jate hen. or bawajood is k, k har dafa ye banda pakistan ki favor k against bolta phirta he or koi isse rokne wala nahi.
umair Apr 21, 2015 08:25pm
Mr Haqqani has a great vision...however his point of view is not pakistani.